ٹرمپ اور مودی کی مغربی ایشیاء کی صورتحال پر بات چیت

   

نئی دہلی۔ 14 اپریل (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون پر دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعہ بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مودی نے کہا کہ مجھے میرے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا فون آیا۔