واشنگٹن / اوٹاوا : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں اپنی تجارتی جنگ میں شدت پیدا کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا کیوں کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی اشیاء پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹروڈو نے گزشتہ روز ریمارک کیا تھا کہ کینیڈا 155 بلین ڈالر مالیت کے امریکی پروڈکٹس پر 25 فیصد ٹیرف لگائے گا ۔ٹرمپ بار بار ٹروڈو کو ’ گورنر‘ کینیڈا کہا ہے کیونکہ انہوں نے کینیڈا کو امریکہ کی51 ویں ریاست بنانے کی بات کہی ہے ۔