واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ فون کال کے دوران غزہ کی معیشت پر گفتگو کی گئی ہے۔ نیز جلد ملاقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے فون کال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ نیز ڈولڈ ٹرمپ نے برطانوی نڑاد اسرائیلی شہری ایملی ڈاماری کی حماس و اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی کا بھی خیر مقدم کیا۔بیان کے مطابق ٹیلیفون کال پر اس امر پر بھی بات چیت کی گئی کہ امریکہ و برطانیہ کے درمیان منصفانہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں۔ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے برطانوی شاہی خاندان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ریپبلکن پارٹی نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے فون کال کی تھی۔