نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان پر زبانی حملے تیز کر دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹیس کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہوتا اگر وہ میری 2018 کی کامیاب مہم کی حمایت نہ کرتے۔اپنے سخت ترین جارحانہ تبصروں میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈی سانٹیس ایک کتے کی طرح مر گیا۔ وہ ایک مردہ سیاستداں تھا۔ سابق امریکی صدر نے یہ بیان آئیووا جاتے ہوئے اپنے طیارے میں صحافیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ ڈی سینٹیس شام کے وقت انتخابی مہم کے ایک پروگرام میں نظر آئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 2018 میں گورنر کیلئے ڈی سینٹیس کی توثیق پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا ’’ جی ہاں ، یہ لڑکا شاید سیاسی طور پر مر گیا ہے… میں ایسا کہوں گا۔