واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر کے بعد اب دوسری بیٹی ٹفنی کے سسر کو بھی مشیر نامزد کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے لبنانی نڑاد سمدھی مسعد بولس کو مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کردیا۔ لبنانی نژاد مسعد بولس ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفنی کے شوہرمائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ ایک ممتاز بزنس مین اور حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔لبنان سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعد بولس حزب اللہ کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں۔ حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے سربراہ سلیمان فرنجیہ ان کے دوست ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بھی مسعد بولس نے امریکہ کے عرب اور مسلم ووٹرز کو حمایت پر راضی کرنے کیلئے کلیدی کرداد ادا کیا تھا۔جو حزب اللہ کی سیاسی اتحادی بھی ہے اس کے صدر سے بھی لبنان میں صدارت کا عہدہ مسیحی امیدواروں کیلئے وقف ہوتا ہے اور حزب اللہ کے صدارتی امیدوار اس کے ہیں جو مسعد بولس کے دوست ہیں۔