ٹرمپ کا امریکہ کی نئی انتظامیہ کےلیے’نیک خواہشات‘ کا اظہار

,

   

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں اپنے آخری روز ایک الوداعی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا نام لیے بغیر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے نئی انتظامیہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی اور ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوش حال بنانے میں کامیاب ہو۔وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی صدارتی دفتر میں چار سالہ مدت مکمل ہونے سے 20 گھنٹے قبل یہ ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کی۔ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی قسمت ساتھ دے۔ان کے بقول یہ ایک انتہائی اہم لفظ ہے۔ٹرمپ نے امریکہ کی معیشت کا کریڈٹ خود کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کی تاریخ میں عظیم ترین معیشت کو متشکل کیا۔