ٹرمپ کا سابق مشیر بینن کو معاف کرنے کا فیصلہ

   

واشنگٹن:ٹرمپ نے اپنے سابق مشیر اسٹیو بینن کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ٹرمپ نے بہت غور کے بعد دفتر میں اپنے حتمی کام کاج میں مینن کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔بینن کو میکسیکو کیساتھ امریکہ کی سرحد کے پار ایک دیوار بنانے کیلئے ایک غیر منافع بخش تنظیم سے فنڈ جٹانے کے بعد دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کی سازش کرنے کے قصوروار قرار دیا گیا ہے ۔حال میں وہ ضمانت پر باہر ہے اور ان کے خلاف مئی 2021 میں مقدمہ چلایا جائے گا۔