ٹرمپ کو درپیش بحران پر میلانیا کی غیرحاضری معنی خیز

   

نیویارک : ڈونالڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی سے گھر پہنچنے پر ان کی استقبالیہ کمیٹی میں سب سے بڑی غیر حاضری ان کی اہلیہ میلانیا کی تھی۔ میلانیا کی یہ خاموشی ان الزامات کے درمیان تھی ان کے شوہر ٹرمپ نے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے جنسی تعلقات سے متعلق زبان بند رکھنے کی خاطر رقم ادا کی تھی۔ان کی اہلیہ کی جانب سے فرد جرم کے دوران ان کی حمایت میں پس وپیش کا واقعہ دراصل نیویارک میں عدالت میں پیشی اور ان کی اپنے گھر واپسی سے پتہ چلتا ہے کہ ازدواجی عدالت میں فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا۔اس جانب اشارہ ملتا ہے کہ ٹرمپ کی اپنے ہیڈکوارٹر مارا لاگو میں واپسی شام کے بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس دوران اپنی اہلیہ کا ذکر نہیں کیا۔