تہران ۔ 23 مئی (ایجنسیز) ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے مطالبات اور ہمارے ملک کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ایرانی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اسے مزید نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کے قومی مفادات کو نظر انداز کرنا، اسرائیل کے ساتھ قریبی صف بندی اور غرور پر مبنی رویہ امریکہ کو مزید جنگی دلدل میں دھکیل دے گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع نے کہا کہ جنگ جاری رکھنے سے امریکہ اور دنیا کو مزید مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ بریگیڈیئر رضا طلائی نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ ایران کی پیشکش اور تجویز کو قبول کریں۔