ٹرمپ کو 35.5 کروڑڈالرز کا جرمانہ

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 35.5 کروڑ ڈالرز جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی عدالت نے نیویارک سول فراڈ کیس میں ڈونالڈ ٹرمپ، ان کے بڑے بیٹوں اور ساتھیوں کو 350 ملین ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹرمپ پر ریاست میں کاروبار کرنے پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ جج آرتھر اینگورون نے اپنے فیصلے میں ٹرمپ اور دیگر 2 ایگزیکٹیوز کو نیویارک میں کسی بھی کارپوریشن یا ادارے کے افسر یا ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے سے 3 سال کیلئے لیے روک دیا۔