ٹرمپ کی بیٹی اور داماد اسرائیل عرب تعلقات کیلئے سرگرم

,

   

مقبوضہ بیت المقدس: ا سرائیلی کنیسٹ کے کے ارکان نے ایک نئے منصوبے کا ا?غاز کیا ہے،جس کا مقصد ابراہم سمجھوتوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ان منصوبوں کا اعلان کئی عرب ممالک کی جانب سے کیا گیا تھا، تا کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔ سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر کے منصب پر کام کرنے والے کشنر نے ابراہم سمجھوتوں میں اہم کردار ادا کیا۔ اسرائیل نے یہ سمجھوتے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراقش کے ساتھ دستخط کیے۔ ابراہم سمجھوتوں کے لیے سپورٹ گروپ کے آغاز پر کشنر نے اسرائیلی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سمجھوتوں نے خطہ میں ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے کہا کہ وہ اپنے واشنگٹن کے آئندہ دورہ میں ابراہم سمجھوتوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے کوششیں کریں گے۔ اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر نے سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ صہیونی حکام سے ملاقات بھی کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مزید عرب ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے ، تا کہ تعلقات کے قیام کے راستے پر سفر جاری رہ سکے۔اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ا?یندہ ہفتے اپنے اسرائیلی اور اماراتی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ابراہم سمجھوتوں کے دستخط کیے جانے کے بعد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔