ٹرمپ کی قومی سلامتی مشیر وکٹوریہ کوٹس استعفیٰ دیں گی

   

واشنگٹن 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مغربی ایشیاء اور شمالی افریقہ کے لئے سینیئر قومی سلامتی مشیر وکٹوریہ کوٹس جلد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گی اور محکمہ توانائی کا عہدہ سنبھالیں گی۔ یہ اطلاع قومی سلامتی کونسل کے ترجمان رابرٹ او برائن نے جمعرات کے روز دی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘محترمہ کوٹس محکمہ توانائی کے سکریٹری ڈان بروئلیٹ کے لئے اہم معاون ہوں گی کیونکہ وہ صدر کی توانائی سلامتی پالیسی کی ترجیحات کی تکمیل کرتے ہیں۔ وہ (محترمہ کوٹس)این ایس سی کے ڈائریکٹوریٹ آف ویسٹ ایشیاء کی ایک قابل اعتماد اور قابل قدر رکن ہیں اور ہم ان کی کمی محسوس کریں گے ۔