ٹریفک جام اور پانی جمع ہونے پر عہدیدار سڑکوں پر اتر کر کام کریں

   

میں خود بھی سڑک پر اترنے تیار ہوں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی
حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) دونوں شہرو ںمیں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے مسئلہ اور ٹریفک جام کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر نے اسمبلی میں تینوں کمشنران پولیس اور اعلیٰ عہدیدارو ںکوسڑکوں پر نکل کر کام کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے وہ خود (چیف منسٹر ) بھی سڑک پر اتر کرکام کرنے تیار ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر میں جو برساتی پانی کے بہاؤ کیلئے پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے وہ فی گھنٹہ 2ملی میٹر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے کافی ہے جبکہ فی زمانہ جو بارشیں ہورہی ہیں ان میں شہر میں فی گھنٹہ 9 تا11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے اسی لئے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے مسائل ہیں۔ کئی سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسائل دیکھے جانے لگے ہیں ان مسائل کو دور کرنے اب وہ خود سڑک پر نکل کر خدمات انجام دیں گے پھر دیکھتے ہیں کہ عہدیدار کس طرح سے ائیر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے اور عوام کو راحت پہنچانے کے اقدامات کرتے ہیں۔چیف منسٹر نے کہا کہ شہر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ پر بتایا کہ منصوبہ پر عمل آوری مرحلہ وار انداز میں کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ریجنل رنگ روڈ کے حدود میں پانی کی سربراہی کے علاوہ پانی کی نکاسی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ 3