ٹریننگ کے دوران گولی چلنے سے کمسن لڑکا زخمی

   

چینائی۔ تمل ناڈو کے پڈوکوٹائی میں سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے تربیتی سیشن کے دوران چلائی گئی گولی کی زد میں آکر ایک 11 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔یہ عہدیدار پڈوکوٹائی کے پسومالائی پٹ میں سی آئی ایس ایف شوٹنگ رینج میں تربیت لے رہے تھے۔تمل ناڈو پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور پسومالائی پٹی پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیوا سبرامنیم نے میڈیا سے کہا ہے کہ لڑکا پسومالائی پٹی میں شوٹنگ رینج سے 2 کلومیٹر دور تھا اور اپنے دادا دادی کے گھر میں تھا۔