ٹرینوں میں چوری کیلئے وزیراعظم ذمہ دار ٹرین میں لگیج گم ہونے کے بعد چندی گڑھ کے وزیر کا ریمارک

,

   

امرتسر ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے وزیر پریم سائی سنگھ ٹکم نے الزام عائد کیا کہ ٹرینوں میں چوری کیلئے وزیراعظم ذمہ دار ہیں۔ ایک ٹرین میں ان کا لگیج گم ہونے کے بعد انہوں نے یہ ریما رک کیا ۔ ریلویز میں چوری کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور ان تمام واقعات کے پیچھے وزیراعظم کا ہاتھ ہے۔ وزراء کے بیاگوں کی چوری کیلئے بھی وہی ذمہ دار ہیں۔ ٹکم نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کے 100 دن میں یہی سب سے بڑا کارنامہ ہے ۔