ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک کاشتکار ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 64 سالہ نارائن ریڈی ساکن سعیدآباد کل رات عمدہ نگر ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا اور پولیس نے اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔