ستنا : ممبئی سے بنارس جانے والی لٹّے ایکسپریس کے پارسل کوچ سے غائب تابوت کو گورنمنٹ ریلوے پولیس کی مدد سے تلاش کرلیا گیا ہے ۔ریلوے پولیس کے مطابق امدرا تھانہ علاقے کے مہیدر گاؤں کے نزدیک پارسل وین سے غایب مسلم خاتون کا تابوت ملا ہے ۔ پریاگ راج کے ایک مسلم 65 سالہ خاتون کی نعش تابوت میں رکھ کر ممبئی ممبئی سے پریاگ راج لے جائی جارہی تھی۔ 13 ستمبر کی درمیانی رات جبلپور سے ستنا کے درمیان پارسل وین میں داخل ہوئے نامعلوم بدمعاشوں نے چوری کے ارادے سے جس باکس کو ٹرین سے نیچے اتارا تھا وہ اصل میں تابوت تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع کل پیر کو ملنے کے بعد غائب تابوت کی تلاش شروع ہوئی تھی جسے کل شام ستنا ضلع کے امدرا تھانہ علاقے کے مہیدر گاؤں ے نزدیک سے برآمد کرلیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔