ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

   

الور: راجستھان میں الور کے جے آر پی تھانہ علاقہ میں ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کل اطلاع ملی کہ کالی موری پھاٹک کے قریب ایک شخص مسخ شدہ حالت میں لاش پڑی ہوئی ملی۔ موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے جاکر جنرل اسپتال میں واقع مردہ خانہ میں رکھوایا۔ متوفی کی شناخت اندرا کالونی کے رہنے والے 50سالہ رمیش سینی کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ رمیش اپنے گھر سے باندی کوئی بہن سے ملنے گیا تھا جس کی کالی موری پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ میں موت ہوگئی۔ پولیس کے ذریعے متوفی کا پوسٹ مارٹم کراکر لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔معاملے کی جانچ کی جار ہی ہے ۔

ندی میں کار کے گرنے سے کسان کی موت
نر سنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نر سنگھ پورضلع میں ایک ندی میں ایک کار گرنے سے ایک کسان کی موت ہو گئی۔ گوٹے گاؤں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلگئی گاؤں کے رہنے والے سکھ ساگر (70)منگل کی دوپہر جبل پور سے کار سے اپنے آبائی گاؤں بلگئی آئے تھے ۔ یہاں کھیت کا کام دیکھنے کے بعد شام تقریبا چھ بجے بلگئی سے واپس جبل پور جانے کے لئے کار سے نکلے تھے ۔ رات تک ان کے جبل پور نہیں پہنچنے پر خاندان والوں نے گوٹے گاؤں پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔