ٹرین کی زد میں آکر ماں اور بیٹا ہلاک

   

نظام آباد :8؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹرین کی زد میں آنے کی وجہ سے ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ نوی پیٹ منڈل کے فقیر آباد میں پیش آیا ۔ ممبئی سے سکندرآباد جانے والی دیوی گیری ایکسپریس 11تا 12 بجے کے درمیان نظام آباد جارہی تھی کہ فقیر آباد کی گنگا منی 45 سالہ اپنے فرزند بننی 12 سالہ کو لیکرریلوے گیٹ بند ہونے کے باوجود بھی پٹریاں عبور کررہی تھی کہ دیوی گیری ایکسپریس کی زد میں ماں اور بیٹا آنے کی وجہ سے یہ دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے اور دونوں کی نعشیں انتہائی بری حالت تھیں اور گیٹ بند ہونے کے باوجود بھی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ماں اور بیٹے فوت ہوگئے ۔ اطلاع کے ملتے ہی ریلوے پولیس نظام آباد مقام حادثہ کو پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کردیا ۔