ٹرین کے بعد لاہور او ردہلی کے درمیان چلائی جانے والی بس سرویس’دوستی“ بھی پاکستان نے کی منسوخ

,

   

مذکورہ دہلی لاہور ’دوستی‘ بس سروس کی پہلی مرتبہ شروعات 1999فبروری میں ہوئی تھی مگر اس کو 2001کے ہندوستان میں ہوئے پارلیمنٹ حملے کے بعد بند کردیاگیاتھا۔ جولائی 2003میں دوبارہ اس کی شروعات عمل میں ائی تھی

اسلام آباد۔ سرحدپار سے چلائی جانے والے دو ٹرینوں کی منسوخی کے بعدپاکستان نے دہلی‘ لاہور‘ دہلی چلائی جانے والے ’دوستی‘ بس سرویس روک دی‘

پاکستان کے ایک سینئر منسٹر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

مذکورہ دہلی لاہور ’دوستی‘ بس سروس کی پہلی مرتبہ شروعات 1999فبروری میں ہوئی تھی مگر اس کو 2001کے ہندوستان میں ہوئے پارلیمنٹ حملے کے بعد بند کردیاگیاتھا۔

جولائی 2003میں دوبارہ اس کی شروعات عمل میں ائی تھی۔

پاکستان کے وزیر برائے موصلات اور ڈاک خدمات مراد سعید نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز پاکستان کی نیشنل سکیورٹی میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کے خطوط پر یہ اقدام اٹھایاگیاہے۔

مسٹر مراد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”این ایس سی کے فیصلوں کے خطوط پر پاک ہند بس سرویس منسوخ کردی گئی ہے“۔

مذکورہ لاہور دہلی بس سرویس دہلی گیٹ کے قریب میں واقع امبیڈ کر اسٹیڈیم ٹرمنل سے چلائی جاتی تھی۔

ڈی ٹی سی بسیں ہر پیر‘ چہارشنبہ‘ اور جمعہ جبکہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کواپریشن (پی ٹی ڈی سی) بسیں ہر منگل‘ جمعرات اور ہفتہ کے روز دہلی سے لاہور جاتی تھیں۔

واپسی کے وقت ڈی ٹی سی کی بسیں ہر منگل‘ جمعرات اور ہفتہ کے روز لاہور سے روانہ ہوتی اور پیر‘ چہارشنبہ اور جمعہ کے روز پی ٹی ڈی سی کی بسیں دستیاب رہاکرتی تھیں۔

قبل ازیں پاکستانی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز اعلان کیاتھا کہ پاکستان تھار ایکسپریس ٹرین خدمات کو ہندوستان کے ساتھ معطل کردیا جس دونوں ممالک میں راجستھان سرحد سے جوڑے ہوئے ہیں‘

ایک روز قبل ہی سمجھوتا ایکسپریس کو بند کردیا اور ساتھ میں اسلام آباد کے بدبختانہ فیصلے میں آپسی تعلقاب ختم کردئے۔

پاکستان کے ایپ نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر راشید نے اعلان کیا کہ تھار ایکسپریس کے خدمات ختم کردئے ہیں اور کہاکہ آخری ٹرین جمعہ کی رات کو ہندوستان کے لئے روانہ ہوگی۔

مذکورہ تھار ایکسپریس جودھپور کے بھگت کی کوٹھی اسٹیشن سے کراچی کے لئے ہر جمعہ کو چلائی جاتی ہے

اور 41سال کی معطلی کے بعد 18فبروری 2006مذکورہ خدمات بحال ہوئے تھے