ٹرین کے سامنے کود کر تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد22جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں ٹرین کے سامنے کود کر تین افراد نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے آتماکوربریج کے قریب پیش آیا۔اطلاع کے ساتھ ہی ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔مہلوکین میں دوخواتین شامل ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔