ٹریڈ یونینوں کی آج سے دو روزہ ہڑتال ، ملک گیر سطح پر احتجاج

,

   

آج سے ملک گیر سطح پر ٹریڈ یونینوں نے دو روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس ہڑتال میں تقریبا 20 کروڑ ملازمین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں بیسٹ بس یونین نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مد نظر ممبئی میں ہر روز چلنے والی 1812 بسوں میں سے صبح ایک بھی بس نہیں چلی ہے۔ بیسٹ مینجمنٹ نے ہڑتال پر روک لگانے کے لئے میسما لگا دیا ہے۔

ملک گیر سطح پر مرکزی حکومت کے خلاف کسان بھی احتجا ج کر رہے ہیں۔ کسان قرض معافی کے وعدے کو اب تک پورا نہیں کئے جانے سے ناراض ہیں۔ اس ہڑتال میں دس ٹریڈ یونین شامل ہیں۔

آئی این ٹی یو سی نے ہڑتال کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک گیر سطح پر اس طرح کا احتجا ج سرکار کے لئے درد سر ثابت ہوسکتا ہے۔