ٹریکٹر ٹرالی میں اسکولی طلبہ کا سفر، سخت کارروائی

   

بریلی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے اس بات کے باوجود کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کو سفر کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، ایک وائرل ویڈیو میں اسکولی بچوں کو ٹریکٹر ٹرالی میں دکھایا گیا ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی کھلی تھی اور اینٹیں سربراہ کرنے کے بعد بھٹی پر واپس آرہی تھی جب چند اسکول کے بچے لفٹ کے لیے اس پر چڑھ گئے۔ حالیہ واقعہ ریاست کے کیلا دیوی علاقے میں ریاستی شاہراہ میں پیش آیا۔ ٹرانسپورٹ کے سب انسپکٹر انوج ملک نے کہا ہم وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی تلاش کر رہے ہیں۔ ہم مقامی لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور والدین سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو بھیڑ بھری گاڑیوں میں اسکول نہ بھیجیں۔ اس کے بعد اسکول ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں آتی ہیں اور اگر ہم کسی کو اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم چالان کرتے ہیں یا گاڑیاں ضبط کر لیتے ہیں۔ سنبھل میں جے سی بی مشین پر اسکول جانے والے اسکولی بچوں کی تصویر وائرل ہونے کے ایک دن بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ ایڈیشنل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر امبریش کمار نے جے سی بی کو ضبط کرلیا۔ بعد ازاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ صرف تفریح کے لیے جے سی بی پر سوار ہوئے تھے اور اس پر سفر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ بعد میں حکام نے اسکول کے بچوں کے ساتھ ایک سیشن کا انعقاد کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ اس طرح کے طرز عمل سے ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔