دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ ٹسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشن ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
کمنز بدستور پہلے مقام پر
دبئی ۔ ٹسٹ فارمیٹ کے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کے جسپریت بمرا تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے اور اولی رابنسن پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 3 درجے تنزلی کے بعد چھٹے جبکہ شاہین آفریدی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔