ٹسٹ چمپئن شپ: شاہین آفریدی 100 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی

   

ڈھاکہ، 9 مئی (یو این آئی) شاہین شاہ آفریدی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی گیندباز بن گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں جاری پہلے ٹسٹ میچ کے دوران بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز بنگلہ دیشی اوپنر محمود الحسن کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔ 26 سالہ شاہین آفریدی اس کے ساتھ ہی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 19ویں گیندباز بھی بن گئے ۔