نیویارک : ایلون مسک کا مشہور سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بننا ہزاروں ملازمین کے لیے افرا تفری اور تباہی ثابت ہوا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر سے ملازمین کی کٹوتی کی حالیہ لہر کے دوران ایک مرتبہ پھر درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کی سینئر خاتون ملازم ایستھر کرافورڈ بھی نوکری سے نکالے جانے والوں میں شامل ہیں جن کی دفتر کے فرش پر سونے کی تصویر گزشتہ سال آن لائن وائرل ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایستھر کرافورڈ ٹوئٹر میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھیں۔انہوں نے اپنی برطرفی کے بعد ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میری محنت ایک غلطی تھی‘۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایستھر کرافورڈ کی گزشتہ سال آفس کے فرش پر سونے کی تصویر ایک اکاونٹ سے شیئر کی گئی تھی۔سابق ملازمہ نے تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ ’جب آپ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہو تو کبھی آپ وہیں سو جاتے ہیں جہاں آپ کام کرتے ہیں۔