ٹوئٹر پر مودی استعفیٰ دیں ہیش ٹیگ کارحجان کیوں؟۔

,

   

بہار کے مختلف حصوں میں ڈیفنس میں خدمات انجام دینے کے خواہشمندوں نے ریل او رسڑک کی ٹریفک کو متاثر کردیاہے
نئی دہلی۔مودی کواستعفیٰ دیں نام کا ایک ہیش ٹیگ کی شروعات جمعرات کے روز ہوئی جو اب بھی ٹوئٹر پر گشت کررہا ہے۔

اس ہیش ٹیگ کی شروعات سری لنکا اڈانی معاملے پر شروعات ہوئی تھی۔ اب نٹیزنس اگنی پتھ اسکیم پر حکومت کو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔ اس اسکیم کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں غیر متوقع سطح کا احتجاج چل رہا ہے۔

احتجاج کا ایک ویڈیوشیئر کرتے وئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ”حکومت کی جانب سے اٹھایا ہوا بدبختانہ اقدام۔ لاکھوں نوجوانوں کی زندگی تباہ کردی ہے“۔

ایک اور صارف نے مودی کے فالورس کو نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیاکہ ”اب اند ھے بھگت کہیں گے”مودی جی کیاہے تو سونچ سمجھ کر کیاہوگا“

صارفین کے کچھ ردعمل یہاں پر پیش کئے جارہے ہیں

اگنی پتھ اسکیم کیاہے؟۔
منگل کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اعلان کیاکہ مصلح دستوں میں ہندوستانی نوجوانوں کی خدمات کے لئے بھرتی کی ایک ’اگنی پتھ‘ اسکیم کوکابینہ نے منظوری دید ی ہے۔

اس اسکیم کے تحت منتخب کئے جانے والے نوجوانوں کو ’اگنی ورس‘ کہاجائے گا۔ اگنی ورس کی مدت چار سال کی ہوگی۔ خدمات کے اختتام کے بعدانہیں ایک ایکزٹ ریٹائرمنٹ پیاکیج دیاجائے گا۔

تاہم اس اسکیم کے اعلان کے بعد بہار‘ راجستھان اور بعض دیگر ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ بہار کے مختلف اضلاعوں میں دفاعی شعبوں میں خدمات انجام دینے کے خواہشمندوں نے ٹرین اورسڑک کی ٹریفک کو متاثر کیاہے۔

وہ لوگ جزوقتی ملازمت کے خلاف ہیں جس کے بعد نہ تو انہیں گریجویٹی ملے گی او رنہ ہی پنشن کے فوائد حاصل ہوں گے۔ اپوزیشن نے بھی حکومت کے اس اسکیم کو نشانہ بنایاہے۔

مذکورہ کانگریس نے کہاکہ اس اسکیم سے متعد خطرات لاحق ہیں اور مصلح افواج کی دیرینہ روایات اور اخلاقیات کو پامال کرتے ہیں۔


حکومت کاردعمل کیاہے؟۔
نئی فوجی بھرتی اسکیم کے خلاف احتجاج کے درمیان میں مذکورہ مرکزنے جمعرات کے روز اگنی پتھ اسکیم کے تحت 2022کی بھرتی کے لئے عمر کی حد کو21سال سے بڑھاکر 23 سال کردیاہے۔

ایک بیان میں حکومت نے کہا ہے کہ ”اگنی پتھ اسکیم کے آغاز کے نتیجے میں‘ مصلح افواج میں تمام نئے بھرتی ہونے والوں کے کے لئے داخلہ کی عمرساڑھے 17سال سے لے کر 21سال مقرر کی گئی ہے۔

اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہاکہ پچھلے دوسالوں میں بھرتی کرنا ممکن نہیں تھا۔ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ ایک وقت کے لئے 2022کی بھرتی میں چھوٹ دی جائے گی“۔