حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ ٹورازم کی جانب سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے ہیریٹیج واکس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ شہر کی اہم تاریخ اور ہیریٹیج سے واقف کروایا جائے۔ واکس کیلئے چار روٹس مقرر کئے گئے ہیں جن میں چارمینار تا چومحلہ پیالس، چارمینار تا بادشاہی عاشور خانہ، چارمینار تا پرانی حویلی اور اسٹیٹ سنٹرل لائبریری تا سٹی کالج۔ یہ واکس ہر اتوار کو منعقد کئے جائیں گے اور اس کا آغاز صبح 7 بجے چارمینار سے ہوگا۔ اس میں شرکت کیلئے فی کس 100 روپئے چارجس ہوں گے جس میں ایک سادہ پرتکلف ناشتہ شامل ہے جو ہر واک کے اختتام پر فراہم کیا جائے گا۔ بکنگس اور مزید معلومات کے لئے 9553485577 پر ربط کریں یا تلنگانہ ٹورازم ویب سائیٹ https://tourism.telangana.gov.in/ package / heritagewalks دیکھیں۔