ٹوسان (ایریزونا)، 13 مئی (یواین آئی )امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی اور 11 ہفتوں سے جاری جنگی صورتحال کے باوجود، ریاست ایریزونا کا شہر ٹوسان اگلے ماہ ہونے والے فیفا ورلڈ کپ2026 کے لیے ایرانی قومی فٹ بال ٹیم (ٹیم ملی) کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر رہا ہے ۔ایک طرف خلیج ہرمز میں امریکی جنگی جہاز ایران کے خلاف صف آراء ہیں اور واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ مکمل فتح کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو دوسری طرف ٹوسان میں انتظامیہ ایرانی ٹیم کو ایک بہترین اور مثبت تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔کینو اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ ہوگا جہاں گھاس کی کٹائی سے لے کر سیکیورٹی کے انتظامات تک سب کچھ فیفا کے ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔انتظامیہ کا موقفبھی سامنا آچکا ہے۔کمپلیکس کی ڈائریکٹر سارہ ہینا نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ پروگرام 100 فیصد یقینی ہے ، جب تک کہ فیفا کی جانب سے کچھ اور نہ کہا جائے ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایرانی کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شکوک و شبہات پر اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ٹورنمنٹ میں شرکت کرنامناسب نہیں ہو سکتا۔ تاہم، ٹوسان کے مقامی باشندے اور فٹ بال کلب ایف سی ٹوسان کے صدر جان پرلمین ان دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیںہم کھلے دل سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ کھیل قوموں کو قریب لاتا ہے ، دور نہیں۔