ٹولی چوکی میں کھراناس کے شوروم کا افتتاح

   

مالک شوروم ویویک کھرانا کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔ 9 ستمبر ۔کھراناس شوروم کا ٹولی چوکی میں افتتاح عمل میں آیا۔ اس تقریب میں مالک کھراناس شوروم ویویک کھرانا اور ان کے والد ڈاکٹر بی ڈی کھرانا، ان کی دختر سانیا کھرانا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ویویک کھرانا نے کہا کہ ٹولی چوکی کے عوام کے اصرار پر کھراناس کا شوروم قائم کیا گیا ہے۔ یہ حیدرآباد میں کھراناس کا چوتھا شوروم ہے۔ سدی عنبر بازار میں پہلا شوروم، عابڈس پر دوسرا، کونڈاپور میں تیسرا شوروم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شوروم میں کرتا پائجامہ ، جودھ پوری، پٹھانی سوٹس، ایتھینک ویر شادی کے تمام ملبوسات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 سال قبل 1991ء میں کھراناس کا پہلا شوروم سدی عنبر بازار میں قائم کیا گیا تھا۔ حیدرآباد کے عوام کھراناس کے تیار کردہ ملبوسات کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملبوسات کی قیمت واجبی رکھی گئی ہے۔ ان کے شوروم میں ہندوستان کے اعلیٰ معیار کے ملبوسات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 60 ٹیلرس کھراناس کے ملبوسات کو تیار کرتے ہیں۔ کھرانا حیدرآباد کے عوام میں قابل بھروسہ نام ہے۔ انہیں اُمید ہے کہ ٹولی چوکی اور اطراف کے رہنے والے صارفین اس شوروم سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر مینیجر کھراناس محمد اکبر بھی موجود تھے۔