ٹول کِٹ کیس ، دیشا روی ایک دن کیلئے پولیس تحویل میں

,

   


نئی دہلی: ماحولیاتی جہد کار 22سالہ دیشا روی کو آج ایک دن کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ دیشا روی کو ٹول کٹ کیس میں بنگلور میں گرفتار کر کے دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کو محفوظ رکھا تھا ۔یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر پریڈ کے دوران راجدھانی میں ہوئے تشدد سے متعلق ٹول کٹ معاملہ کی ملزم نکیتا جیکب اور شانتنو دہلی پولیس کے سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے جہاں دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ٹول کٹ کی کڑیاں جوڑنے کے لئے تفتیشی ٹیم نے نکیتا جیکب اور شانتنو کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ دونوں آج دوارکا واقع سائبر سیل کے دفتر پہنچ کر جانچ میں شامل ہوئے۔