ٹول کٹ معاملہ۔ دہلی کی عدالت نے دیشا روی کو دی ضمانت

,

   

نئی دہلی۔ منگل کے روز دہلی کی ایک عدالت نے 21سالہ جہدکار دیشا روی کو ضمانت دی ہے‘ جنھیں کسانوں کے احتجاج کے متعلق سوشیل میڈیا ”ٹول کٹ“ شیئر کرنے میں مبینہ ملوث بتاکر گرفتار کرلیاگیاتھا۔

ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے روی کو ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچکلے او راتنی رقم کی دوضمانتوں کے ذریعہ راحت دی ہے۔

روی کو دہلی پولیس کی سائبر سل ٹیم نے بنگلوروسے گرفتار کرکے دہلی لے کر ائی تھی۔ فی الحال وہ پولیس تحویل میں ہیں