ٹووہیلر گاڑیوں کے نامناسب نمبر پلیٹس کے خلاف پولیس کا انتباہ

   

حیدرآباد 12 مارچ ( این ایس ایس ) حیدرآباد پولیس نے دو پہئیہ گاڑیوں کے مالکین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس نا مناسب نہ رکھیں۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے اپنے ٹوئیٹ میں خبردار کیا کہ جن گاڑیوں کے نمبر پلیٹس واضح نہیں ہونگے ان پر چین کھینچنے والوں کا شبہ کیا جائیگا ۔ انجنی کمار نے ٹوئیٹ کیا کہ شہر میں تقریبا دو ہزار گاڑیوں کے نمبر پلیٹس غلط ہونے کا بھی پتہ چلا ہے ۔ نامناسب نمبر پلیٹس رکھنے والے 384 مالکین کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کوئی نامناسب نمبر پلیٹ دیکھیں تو اس کی تصویر لیں اور 9490616555 پر واٹ اپ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی مناسب نمبر پلیٹ نہ رکھے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔