ٹوٹل دھمال میں ’’منگڈا‘‘ گیت سوناکشی سنہا پر فلمبند

   

دھمال سیریز کی اگلی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ اسی ماہ ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ میکرز نے اس فلم کا دوسرا گیت ’’منگڈا‘‘ ریلیز کردیا ہے جس میں پرانے آئیکانک گیت کو ری کریٹ کیاگیا ہے۔ سوناکشی سنہا پر 70 کے دہے کے اس اوریجنل ہٹ گیت منگڈا کو فلمایا گیا ۔ فلم انکار میں جسے ٹوٹل دھمال میں ری کریٹ کیا گیا ہے حالانکہ بتایا جارہا ہے کہ یہ گیت ری میک نہیں ہے بلکہ یہ اوریجنل گیت سے کافی الگ ہے۔ اس گیت میں اپنی آواز دی ہے جوتیکا ٹانگری، شان اور سورو گنگولی نے فلم کا یہ گیت تیار کیا ہے کنور جونیجہ نے اسے کوریوگراف کیا ہے۔ بتادیں کہ ٹوٹل دھمال کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے اور شائقین سے اچھی واہ واہی بھی وصول کی ہے۔ فلم کے لیڈ رول میں اجئے دیوگن، انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، جانی لیور، رتیش دیشمکھ اور سنجے مشرا جیسے اداکار ہیں۔ فلم اسی ماہ 22 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔