’’ٹوٹل دھمال‘‘ نے 3 دن میں 62 کروڑ کی کمائی کا بنایا ریکارڈ

   

اجئے دیوگن کی حالیہ ریلیز فلم ٹوٹل دھمال باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ اس فلم نے پہلے دن سے ہی کمائی کے زبردست ہندسے درج کرانے شروع کردیئے ہیں۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں 62 کروڑ روپیوں کا کاروبار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اجئے دیوگن کے کیریئر کی وہ سب سے بڑی نان ہالی ڈے فرسٹ ویک اینڈ اوپنر فلم بن گئی ہے۔ ٹریڈ رپورٹر ترن ادرش نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں بتایا کہ اجئے دیوگن کے پاس ٹوٹل دھمال کی کامیابی کا جشن منانے کی ہر ایک وجہ ہے۔ اس سے قبل سنگھم ریٹرنس اور گول مال اگین نے زبردست کمائی کی تھی، لیکن ان کو تعطیلات کے آس پاس ریلیز کیا گیا تھا۔ بتادیں دھمال سیریز میں اجئے دیوگن کی پہلی بار انٹری ہوئی ہے۔ ڈائرکٹر اندر کمار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر بتایا تھا کہ اجئے دیوگن کی وجہ سے ہی یہ فلم بن پائی ہے۔ اگر وہ تعاون نہیں کرتے تو شاید فلم نہیں بن پاتی۔ ٹوٹل دھمال میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ بھی پہلی بار جڑے ہیں۔