ٹوکیواولمپکس۔ثانیہ‘ انکیتاکو خواتین ڈبلس کے پہلے دور میں شکست کا سامنا

,

   

آج کا میاچ کھیلتے ہوئے چوتھی مرتبہ ثانیہ اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے‘ وہیں انکیتا اولمپکس میں پہلی بار کھیل رہی ہیں
ٹوکیو۔ ہندوستان کی ویمنس ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا او رانکیتا رائنا کو اتوار کے روز اریکا ٹینس کورٹ میں کھیلے جانے والے ٹوکیو اولمپکس کے پہلے دور میں بہت ہی مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مذکورہ یوکرین کی ویکٹورینا کچی نوک اور نادیا وکٹورینا کچی نوک نے ہندوستانی جوڑے کو 6-0‘7-6‘10-8سے ایک گھنٹہ 33منٹ کے کھیل میں شکت دی ہے۔ میاچ کے شروعاتی دور میں ہندوستانی جوڑے کھیل پر حاوی رہی تھی۔

دوسری دور میں یوکرین کی ٹیم نے میاچ پوائنٹ کی شروعات کی مگر میں بھی ہندوستان کا جوابی حملہ جارحانہ رہا تھا۔ آخری سیٹ میں ہندوستانی جوڑی کو 10-8سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کا میاچ کھیلتے ہوئے چوتھی مرتبہ ثانیہ اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے‘ وہیں انکیتا اولمپکس میں پہلی بار کھیل رہی ہیں۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز سومیت ناگال نے مینس سنگل کے دوسرے دور میں رسائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں ان کااگلہ مقابلہ دنیا کے نمبر2کھلاڑی ڈانیال میڈویڈیو سے ہوگا