ٹڈیوں کے امکانی حملے پر تلنگانہ میں ہائی الرٹ

,

   

منچریال۔مذکورہ ائی اے ایس افیسر نے زراعی محکمے کے انتظامیہ کو ٹڈیوں کو بتایا کہ وہ دیہی سطحی کی کمیٹیو ں کی تشکمیل کے ذریعہ کسانوں کو ٹڈیو ں کے حملے سے ااگاہ کریں۔ کیڑوں کے امکانی حملے کو حل کرنے کے لئے انہوں نے ایکشن پلان تیار کرنے کا استفسار بھی کیاہے۔

جب ضلع میں کیڑے پھیل جائیں تو اس وقت کھیتوں میں فائر انجن کو روانہ کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

نرمل کے سپریڈنٹ آف پولیس سی ششی دھر راجو نے مذکورہ متعلقہ عہدیداروں اور جوانوں کو بتایا کہ وہ ٹڈیو ں کے حملے سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات سے بچنے کے متعلق چوکنا کریں۔

امکان ہے رات میں مذکورہ کیڑوں کا حملہ ہوگا۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہاکہ وہ ٹارچ لائٹس‘ واٹر ٹینکرس اور کیڑوں کو منتقل کرنے کے لئے کیمیکل کا انتظام کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کیمیکل کے چھڑکاؤ کے وقت میں مقامی لوگوں کو کوئی مشکل پیش نہیں آنا چاہئے۔

درایں اثناء منچریال کلکٹر بھارتی نے مذکورہ عہدیداروں کوٹڈیو ں کی جانچ کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں ضلع میں کیڑوں کے داخلے کو روکنے کے لئے درکار احتیاطی اقدامات بھی فراہم کئے ہیں۔

وہ ٹڈیو ں کی آمد پر نظر رکھ7435نا اور فصلوں کو نقصان سے بچانا چاہتی ہیں۔ ڈی سی پی اودئے کمار ضلع زعراعی افیسر ویرایا اور دیگر عہدیدارن بھی اس موقع پر موجود تھے۔