ٹکسٹائل پر جی ایس ٹی بڑھانے کا فیصلہ موخر

   

نئی دہلی : جی ایس ٹی کونسل نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ پارچہ جات پر جی ایس ٹی کی شرح کو 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردینے کے بارے میں تجویز کو فی ا لحال یونہی رکھا جائے۔ وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے اعلان کیا کہ جی ایس ٹی کونسل نے ٹکسٹائلس پر جی ایس ٹی شرح کو بڑھانے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ پارچہ جات پر جی ایس ٹی 5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد یکم ؍ جنوری 2022ء سے نافذالعمل ہونا تھا۔ وزیرفینانس نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ آج کی میٹنگ ایمرجنسی کی گنجائش کے تحت طلب کی گئی جس میں طئے کیا گیا کہ سردست ٹکسٹائل پر جی ایس ٹی کو برقرار رکھا جائے۔