ٹکنالوجی نے عمرہ کے مناسک ادا کرناآسان کردیا: معتمرین کے تاثرات

   

مدینہ منورہ: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد حرام میں عمرہ کرنے کیلئے آنے والے افراد نے اپنے تاثرات میں انتظامات کے کے حوالے سے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ زائرین اور معتمرین نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال سہولیات اور نظام کو زیادہ ہم آہنگ بناتا آرہا ہے۔ ’’ عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبویؐ‘‘ کی جانب سے اعلی ترین معیار کی بین الاقوامی سروس فراہم کی جاتی ہے جس میں حرمین شریفین میں عقیدت سے بھرپور ماحول میں عبادات ادا کرنا مزید روح پرور ثابت ہوجاتا ہے۔