ٹکنالوجی کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل

   

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے کمشنر پولیس کملاسن ریڈی کا خطاب
کریم نگر /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹکنالوجی کی وجہ سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ پولیس کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی نے کہا کریم نگر پولیس کمشنریٹ میں جرائم پر جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کے استعمال میں آرہی نئی نئی تبدلیوں کے تعلق سے وقت کے ساتھ ساتھ معلومات حاصل کرنا ضروری ہے ۔ پولیس اسٹیش میں ریکارڈ صحیح طریقے سے رکھا جائے اور آن لائین کردیا جائے ۔ سی سی کیمرے کام کر رہے ہیں یا نہیں اس کی جانچ کرلینی چاہئے ۔ سی سی کیمرے کے افتتاح کیلئے جاریہ ماہ کی 24 کو پروگرام رکھا جائے ۔ ماہ اگست میں بہتر طریقہ پر خدمات کی انجام دہی سے تعلق رکھنے والے شعبہ جات کے پولیس ملازمین کو کمشنر پولیس وی پی کملاسن ریڈی نے ایوارڈز حوالے کئے ۔ پولیس کمشنریٹ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے چلا سرینواس کریم نگر رورل ٹاسک فورس سی آئی جناردھن ریڈی ریلیشن آفیسر کے وی رینوکا کریم نگر تھری ٹاون انوسٹیگیشن آُیسر کے رگھوپتی ریڈی ایل ایم ڈی پراوینکا حضورآباد دامودھر چاری مٹ پلی آر سرینواس کریم نگر رورل انتظامیہ آفیسر اے وی کروناکر حضورآباد بلوکوٹس پی ستیش پی وجیندر جمی کنٹہ سٹی اسپیشل برانچ ٹی کرشنا ایم چندر شیکھر ٹاسک فورس سے مہیندر ریڈی راجو سٹی انتظامیہ ریزرو شعبہ سے ملاریڈی بالاراجو اسلمیا ہوم گارڈ سے راجو رحیم شی ٹیم سے جی مدھو سودھن ریڈی اے شیلاجہ کرائم پارٹی سے ایس سرینواس ٹی سریندر پال سی ڈی او کنکیا کو ایوارڈ دئے گئے ۔