ٹک ٹاک پر پابندی سے کیا چین وادی چھوڑے گا

,

   

سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی دخترالتجا مفتی کا حکومت سے سوال
سری نگر۔پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔بتادیں کہ مرکزی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے ۔ انہوں نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کے لئے کافی وقت میسر ہوجاتا۔