ٹیلی ویثرن اداکارہ نے جونیر ارٹسٹ پر عصمت ریزی کا لگایاالزم‘ مقدمہ درج

,

   

چندی گڑھ/ممبئی۔ایک ٹیلی ویثرن‘ جو ’کہانی گھر گھر کی‘دیس میں نکلا ہوگا چاند“ اور ’ناچ بلیا“ جیسے سیریلوں میں کام کیا ہے نے مبینہ طور سے جونیر آرٹسٹ پر ہوٹل روم میں عصمت ریزی کرنے کا الزام عائد کیاہے۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیاکہ اس کے بعد وہ حاملہ بھی ہوگئی تھیں۔ونت ورما‘جونیر ارٹسٹ جس پر جنسی استحصال کا الزام ہے کا رتعلق ہریانہ کے یمونا نگر سے ہے۔

پولیس یمونا نگر نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ 12نومبر کے روز جونیر آرٹسٹ اور اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد سے اس کا موبائیل فون بند ہے۔

اداکارہ کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے یمونا نگر ویمن پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ٹائمز نیوز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق اسی سال اکٹوبر میں ممبئی کی رہنے والی مذکورہ اداکارہ کی جونیر آرٹسٹ سے دوستی ہوئی تھی۔

اداکارہ کا دعوی کیا ہے کہ یمونا نگر کے ہوٹل روم میں عصمت ریزی سے قبل جونیر آرٹسٹ نے اس کو نشیلی دوا بھی کھلائی تھی۔ جب اس کو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے تو اس نے مبینہ طور پر شادی کے استفسار کیاجس کو جونیر آرٹسٹ نے مسترد کردیاتھا۔

رپورٹس کے مطابق ورما کی فیملی بھی اس کی مدد کررہی تھی۔ مذکورہ اداکارہ نے مبینہ طور پر یہ ہے کہ اس کی فیملی تمام حالات سے واقف تھی مگر اس کی مدد کے لئے وہ تیار نہیں تھے۔

کچھ دن قبل وہ یمونا نگر ورما سے ملاقات کرنے اور اس کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لئے ائی تھی۔ اسکی یقین دلانے پر کہ وہ 10-15دنوں میں اس سے شادی کرلے گا‘ اداکارہ نے کہاکہ وہ چار پانچ روز اس کے ساتھ ہی یمونا نگر میں روکے گی۔

خبروں کے مطابق اداکارہ او رجونیر ارٹسٹ کی ملاقات ممبئی میں ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں ایک ساتھ کچھ شوز میں کام بھی کئے ہیں۔

دونوں کے درمیان میں اس طرح کے حالات پیدا ہونے سے قبل دونوں ایک اچھے دوست تھے۔تحقیقاتی افیسر سیما سنگھ نے ائی اے این ایس کو فون پر بتایاکہ متاثرہ کو طبی جانچ کے پیش ہونے کا استفسا ر کیاگیا ہے اور اس کا بیان بھی قلمبند کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ کہہ رہی ہے کہ دہلی میں ہی اور اس کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی طبی جانچ کرائی جائے اور اس کو بیان سی آر پی سی کے دفعہ 164کے تحت بیان قلمبندکیاجائے“۔

انہوں نے کہاکہ 12نومبر کے روز شکایت درج کرائے جانے کیساتھ ہی مقدمہ درج کرلیاگیاتھا