ممبئی ۔15 ؍جون ( ایجنسیز )انڈین ٹیلی ویژن کی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے 22 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ کل شام گاؤں میں ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا جہاںسنچیتا اوگلے نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی۔اداکارہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ سنچیتا اوگلے نے مقبول ڈراموں ’کْم کْم بھاگیہ‘ اور ’واگلے کی دنیا‘ سمیت متعدد ٹیلی ویژن پراجکٹس میں کام کیا تھا۔