ٹیم انڈیا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی، سری لنکا کو 302 رنز سے شکست

   

ممبئی: ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 357 رنز بنائے۔ جیت کیلئے 358 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ٹیم انڈیا اب تک ٹورنمنٹ میں ناقابل شکست رہی اورتمام7 میچزمیں کامیابی حاصل کی ہے۔محمد سراج نے 3 اور محمد سمیع نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سمیع کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔