ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ میں آمد ، ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کا پرجوش استقبال

   

آکلینڈ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ سے شروع ہونے والے ہند۔ نیوزی لینڈ میچس کی سیریز کھیلنے آج ہندوستانی ٹیم آکلینڈ پہونچی۔ اس سیریز میں پانچ ونڈے انٹرنیشنل اور تین T20 میچس کھیلے جائیں گے۔ اپنی ٹیم کے ہمراہ جب ویراٹ کوہلی اپنی بیوی انوشکا شرما کے ساتھ جیسے ہی ایرپورٹ پر اترے، ایک بڑے مجمع نے گالیوں کی گونج میں ان دونوں کا پرجوش کا استقبال کیا۔ ونڈے سیریز کا پہلا میچ چہارشنبہ کو NAPIER میں کھیلا جائے گا۔ اتوار کو BCCI نے ٹیم کی نیوزی لینڈ آمد پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان ’’ہیلو ٹیم انڈیا‘‘ آکلینڈ ویلکم یو‘‘ تھا۔ ویراٹ کوہلی کی سرکردگی میں ہندوستان نے آسٹریلیا میں پہلے ونڈے سیریز جیتی تھی اور اس سے قبل ہندوستان نے 71 سال پہلے آسٹریلیا کی سرزمین پر میچ جیتا تھا اور T20 تین میچس کو برابری پر لانے کیلئے ٹیم انڈیا نے 11 مرتبہ کوششیں کیں، لیکن ناکام رہا۔ حالیہ جیت سے ٹیم انڈیا کے حوصلے نہاہیت ہی بلند ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو اپنی سرزمین پر حالیہ میچس سیریز میں شکست فاش دے کر واپس بھیج دیا۔ ان میچس میں نیوزی لینڈ نے ٹسٹ سیریز 1-0، تین ونڈے 3-0 اور T20 سوائے ایک کے جیت کر تمام سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ میزبان ٹیم کین ولیمسن کی کپتانی میں بہت ہی پرعزم دکھائی دے رہی ہے اور کپتان کے علاوہ سیزن بیٹسمین راس ٹیلر اور مارٹن گپٹل بھی فی الوقت شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ انڈیا سے مقابلہ آرائی کیلئے اپنی بہت ہی طاقتور ٹیم تشکیل دی ہے۔