ٹین سے زخمی مزدور کی موت

   

حیدرآباد ۔20 مئی ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں ٹین شیڈ کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس عبداللہ پور میٹ کے مطابق 55 سالہ ویدیا جو ایک پولٹری فارم میں کام کرتا تھا ، عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل کام کے دوران ٹین شیڈ کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔