حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے زیر سرپرستی ادارہ سیاست کے تحت اتوار 22 مئی کو احاطہ دفتر سیاست عابڈس پر دو مقصدی پروگرام رکھے گئے ہیں جو صبح 11 تا ایک بجے دن ٹیچرس کے لیے ٹیٹ اہلیتی امتحان امیدواروں کے لیے اور پولیس کانسٹبلس کے لیے 2 بجے تا 4 بجے ماڈل ٹسٹ گائیڈنس لکچر رکھا گیا ہے اور ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمتوں کا خصوصی پروگرام ان امیدواروں کیلئے دیڑھ تا ڈھائی بجے رہے گا ۔ انٹر ، گریجویٹ لڑکے / لڑکیاں وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔