ٹیپو سلطان سے متعلق غلط معلومات کو درست کیا جائے

   

بنگلورو: بی جے پی ایم ایل اے اپاچو رنجن نے کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کو خط لکھ کر اسکول کی نصابی کتابوں میں ٹیپو سلطان کے بارے میں غلط معلومات کو درست کرنے کی اپیل کی ہے۔ منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ناگیش نے کہاکہ مجھے کچھ دن پہلے اپاچو رنجن کا ایک خط ملا ہے ۔ میں نے ابھی تک خط نہیں پڑھا۔انہوں نے خط حوالے کرتے ہوئے مجھے مواد کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ وہ اسکول کے نصاب میں ٹیپو کے بارے میں غلط معلومات کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔خط میں رنجن نے دعویٰ کیاکہ ریکارڈ دستیاب ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ٹیپو سلطان بت پرستی کے خلاف تھے ۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سابقہ میسور سلطنت کے 18 ویں صدی کے حکمران مجاہد ‘آزادی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کنڑ کے مخالف تھے کیونکہ انہوں نے بہت سے قصبوں اور علاقوں کے نام فارسی میں تبدیل کر دیے تھے ۔جولائی 2019 میں کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے ٹیپو کی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دی تھی، جو 2015 سے منعقد کی جا رہی تھیں۔