ٹیکسی میں موجو د سانپ کے ڈسنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

   

قاہرہ :مصرمیں ایک ٹیکسی میں موجود کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ایک ہی خاندان کے چارافرادجاں بحق ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اسکندریہ سے چلنے والی ٹیکسی کفر الشیخ کی طرف روانہ ہوئی۔ راستے میں ڈرائیور کو سانپ بھیجنے والے شخص کی فون کال آئی۔اس نے کال سنی اور اسے بتایا کہ سانپ بہ خیریت ہے اور وہ اپنے ڈبے میں بند ہے۔ جیسے ہی اس کی کال ختم ہوئی تو سانپ ڈبے سے باہر نکل آیا اور گاڑی کے فرش پر رینگتا ہوا سواریوں پر چڑھ دوڑا۔سواریوں کو ڈسنے اور ان کی موت واقع ہونے کے بعد سانپ ایکسیلیٹر پیڈل سے باہر نکلا اور ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ سانپ کے ڈسنے سے ڈرائیور سے کار بے قابو ہوگئی اور وہ سامنے ایک کار اور کنکریٹ کی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کے بعد ڈرائیور کی بھی موقع پرموت واقع ہوگئی۔ اس طرح سانپ کی وجہ سے پانچ افرادموقع پر ہلاک ہوگئے۔کوبرا کار سے باہر نکلا مگر شہریوں نے اسے گھیر کار مار ڈالا۔