چندی گڑھ میںجی ایس ٹی کونسل میں وزیر فینانس ہریش راؤ کا دعویٰ
حیدرآباد۔/29 جون ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے جی ایس ٹی کونسل کو توجہ دلائی ۔ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے موقع پر مخصوص ٹیکس دہندگان کسٹمرس کے اڈریس ( پتہ ) کو اَپ ڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے آمدنی راستہ بھٹک رہی ہے۔ کئی موقعوں پر چند ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ میں پتہ تلنگانہ ہونے کے باوجود انہیں آندھرا پردیش کے حدود میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس مسئلہ پر تجویز کردہ نئے 3B فارم میں جی ایس ٹی اور 3B میں منفی قدروں کی اجازت دینے کی تجویز پر کونسل سے اظہار تشکر کیا۔ ہریش راؤ نے جی ایس ٹی کونسل کی چیرپرسن سے کہاکہ موجودہ 3B ریٹرن میں بھی اس سہولت کو شامل کیا جائے جس سے رواں سال میں بھی ٹیکس دہندگان کے پتہ کی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ 28 اور 29 جون کو چندی گڑھ میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں ہریش راؤ کے بشمول دوسری ریاستوں کے وزرائے فینانس نے شرکت کی جبکہ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے صدارت کی۔ وزیر ہریش راؤ نے تلنگانہ کے مختلف مسائل پر اجلاس میں روشنی ڈالی۔ ہریش راؤ نے ریاست سے باہر منتقل ہونے والے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کیلئے تعاون کرنے کی مہاراشٹرا، کرناٹک ، تاملناڈو اور دہلی کے حکام سے خواہش کی تاکہ منتقل ہوچکی آئی جی ایس ٹی وصولی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلہ میں ریوینو سکریٹری متعلقہ ریاستوں کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے میں تعاون کریں۔ ن